ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’ڈوسو‘ انتخابات کے نتائج کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج

’ڈوسو‘ انتخابات کے نتائج کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج

Tue, 18 Sep 2018 02:47:23    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے طالب علم تنظیم این ایس یو آئی کے تین امیدواروں نے دہلی ہائی کورٹ میں پیر کو ایک درخواست دائر کر دہلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈوسو) انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔جسٹس ایس روندر بھٹ اوراے کے چاؤلہ کے بنچ کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا جس نے اسے آج ہی سماعت کے لئے درج کر لیا۔تین امیدواروں نے یہ پٹیشن دائر کر کے وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا ہے کہ ذاتی طور پر خریدی گئی ای وی ایم کا استعمال 12 ستمبر کو ہوئے ڈوسو انتخابات میں کس طرح کیا جا سکتا ہے۔اپنی درخواست میں امیدواروں نے ڈوسو انتخابات میں استعمال میں کی گئی ای وی ایم محفوظ رکھنے کا بھی درخواست کی ہے۔ 


Share: